خیبر : لنڈی کوتل پولیس نے خواتین کو اغواء کرکے فروخت کرنے کے الزام میں نصیب اللہ شینواری نامی دکاندار کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نصیب اللہ شینواری ولد رحمت اللہ عرف پاپوس سکنہ پیروخیل لنڈی کوتل طویل عرصے سے مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔
ملزم کا لنڈی کوتل میں خواتین کے ملبوسات اور دیگر سامان کی دکان ہے اور وہ لڑکیوں کو ورغلانے کے بعد سوات میں فروخت کرتا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مالاکنڈ: تجاوزات کے خلاف آپریشن میں گرفتار افراد کو رہا کر دیا گیا
ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم نے اپنے علاقے کی ایک خاتون کو ورغلایا، اغواء کیا اور سوات میں فروخت کر دیا، جس کی تلاش میں رشتہ دار کافی عرصے سے سرگرداں تھے۔
ملزم کی گرفتاری کے بعد سوات پولیس کو بھی آگاہ کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔





