خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد تنظیم ’’فتنہ الہندوستان‘‘ کیخلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 19 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائیاں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر انجام دی گئیں۔
ترجمان کے مطابق،ضلع مہمند میں پہلے آپریشن کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 14 خوارج مارے گئے، جب کہشمالی وزیرستان (دتہ خیل) میں دوسرے آپریشن میں 4 خوارج ہلاک کیے گئے۔تیسری کارروائی بنوں میں کی گئی، جہاں 1 دہشت گرد کو انجام تک پہنچایا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک شدہ دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ تمام کارروائیاں پوری پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دی گئیں۔
فوجی ترجمان نے مزید بتایا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے تاکہ کسی بھی باقی ماندہ دہشت گرد کو ختم کیا جا سکے۔





