غزہ میں جنگ کا سورج غروب ہونے کو ہے، صدر ٹرمپ کی پیشگوئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ کے خاتمے کے بارے میں بڑی پیش گوئی کر دی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کے حوالے سے ایک بڑی خوشخبری سناتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں جاری خونریزی اپنے انجام کے قریب پہنچ چکی ہے اور بہت جلد ایک تاریخی معاہدہ طے پانے والا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایک اہم موڑ پر کھڑے ہیں جہاں پہلی بار تمام فریق ایک مشترکہ مقصد کے لیے متحد دکھائی دیتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی ڈیل ہمارے بالکل قریب ہے اور ہم اسے ممکن بنا کر دم لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ سے ملاقات حوصلہ افزا رہی، امریکا سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے، وزیراعظم

ان کا مزید کہنا ہے یہ ایک ایسا موقع ہے جو تاریخ میں کم ہی آتا ہے ہمارے پاس مشرقِ وسطیٰ میں حقیقی تبدیلی لانے کا سنہری امکان موجود ہے۔

Scroll to Top