دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اہم میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ پھر فلاپ ہوگئی۔
صائم ایوب ایک بار پھر طویل اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 11 گیندوں پر صرف 14 رنز بنا کر بھارت کے کلدیپ یادو کا شکار بن گئے۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔
دوسری طرف قومی اوپنر فخر زمان نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 46 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں انہوں نے 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔
فخر زمان کی بیٹنگ نے بھارتی باؤلرز کو شدید پریشان کر دیا جس کی وجہ سے بھارتی ٹیم کو سخت محنت کرنی پڑی۔
اسی میچ میں اوپنر بلے باز صاحبزادہ فرحان نے بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 57 رنز کی قیمتی اننگز کھیلی جس میں انہوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔





