ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ فائنل، پاکستان اور بھارت مدمقابل

ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 کے سنسنی خیز فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ایشیا کپ کی تاریخ میں آج پہلی بار فائنل کے میدان میں پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے سامنے آمنے سامنے ہیں۔

ہارڈک پانڈیا پاکستان کے خلاف میچ سے باہر ہو گئے ہیں ان کی جگہ رنکو سنگھ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، پانڈیا سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔

کرکٹ کے پرستاروں کی ولولہ انگیز توقعات خاص طور پر شاہین شاہ آفریدی پر مرکوز ہیں جنہیں بطور سپر سٹار دیکھ کر شائقین کی امیدیں بلند ہو گئی ہیں، ساتھ ہی فخر زمان، صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب بھی پاکستان کی فتح کی امید کے چراغ ہیں۔

پاکستان اور بھارت پانچ مرتبہ ایشیا کپ کے فائنل میں سامنا کر چکے ہیں، پاکستان نے تین بار فتح حاصل کی اور بھارت دو مرتبہ کامیاب رہا۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے دبئی پہنچ گئے

 اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان پندرہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں بھارت نے اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے گیارہ میچز جیتے ہیں جبکہ پاکستان نے صرف تین بار فتح کا جشن منایا ہے اور ایک مقابلہ ٹائی پر ختم ہوا ہے۔

Scroll to Top