ایشیا کپ فائنل، پاکستان کے 147 رنز ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ، 2 کھلاڑی آؤٹ

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ایشیا کپ کے فائنل میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بھارت کے سامنے بے جان ثابت ہوئی ہے، قومی ٹیم نے بھارت کو جیت کیلئے 147 ہدف دے دیا۔

فرحان صاحبزادہ اور فخر زمان کے علاوہ پاکستان کے ٹاپ آرڈر بیٹرز نے ایک بار پھر مایوس کن کارکردگی دکھائی۔

اوپنر صائم ایوب صرف 14 رنز بنا کر کلدیپ یادو کی گیند پر آؤٹ ہو گئے جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔

قومی اوپنر فخر زمان نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 35 گیندوں پر 46 رنز بنائے جن میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ فخر زمان کی بیٹنگ نے بھارتی باؤلرز کو خاصی مشکلات میں ڈال دیا۔

صاحبزادہ فرحان نے بھی 38 گیندوں پر 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں ان کے پانچ چوکے اور 3 چھکا شامل تھا، لیکن وہ 84 کے مجموعی اسکور پر ورون کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کا مجموعی اسکور 131 رنز پر کئی اہم بلے بازوں کے جلد آؤٹ ہونے کے باعث کمزور ہو گیا۔ حسین طلعت صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف صفر پر آؤٹ ہوئے۔ حارث رؤف نے چھ رنز بنائے لیکن بمرا کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔

بھارتی اسپنر کلدیپ یادو نے 30 رنز دے کر 4 وکٹیں اپنے نام کیں، اکثر پٹیل، وارون چکراورتی اور جسپریت بمراہ نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

Scroll to Top