الیکٹرک اسکوٹرز کے شوقین افراد کے لیے بڑی سہولت

اسلام آباد: ایم سی بی بینک نے ریوو (Revoo) الیکٹرک اسکوٹرز کی خریداری کے لیے آسان اقساط کی نئی سہولت متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت ایم سی بی ویزا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز 12 ماہ تک صفر فیصد مارک اپ پر الیکٹرک اسکوٹر حاصل کر سکیں گے۔

بینک کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق یہ سہولت 31 دسمبر 2026 تک دستیاب ہوگی۔ اس منصوبے کے تحت صارفین الیکٹرک اسکوٹر کی مجموعی قیمت ماہانہ اقساط میں ادا کر سکیں گے، تاہم صفر فیصد مارک اپ کی سہولت کے باوجود بینک کے منظور شدہ شیڈول آف چارجز کے مطابق ایک مرتبہ کی پروسیسنگ فیس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) ادا کرنا ہوگی۔

ایم سی بی بینک کی جانب سے ایسے صارفین کے لیے بھی 36 ماہ تک کے اقساطی منصوبے پیش کیے جا رہے ہیں جو طویل مدت میں ادائیگی کرنا چاہتے ہیں۔ ان منصوبوں پر رعایتی مارک اپ لاگو ہوگا، جس کا مقصد صارفین کے لیے ادائیگی کو مزید آسان بنانا ہے۔

بینک کے مطابق اس پیشکش کا مقصد الیکٹرک سواریوں کی خریداری کو آسان بنانا، روایتی پیٹرول پر انحصار کم کرنا اور ملک میں الیکٹرک موبلیٹی کے رجحان کو فروغ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سونا مزید سستا ہوگیا، قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ

ریوو الیکٹرک اسکوٹرز کی اقساط، بینک چارجز اور دیگر شرائط و ضوابط سے متعلق مزید معلومات کے لیے صارفین ایم سی بی بینک کی ہیلپ لائن 111-000-622 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

بینک نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ خریداری حتمی کرنے سے قبل پروسیسنگ فیس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، ماہانہ قسط کی رقم اور 36 ماہ کے اقساطی منصوبے پر لاگو مارک اپ سمیت تمام متعلقہ شرائط کی مکمل تفصیلات ضرور معلوم کرلیں۔

Scroll to Top