حکمران اتحاد کی نورا کشتی عوام کے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، جے یو آئی

اسلام آباد :جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے ترجمان اسلم غوری نے حکمران اتحاد پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی آپسی گولہ باری محض نمائشی ہے جس کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا اور اصل مسائل سے توجہ ہٹانا ہے۔

اسلم غوری کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی اٹھکھیلیاں قوم کا مذاق اڑانے کے مترادف ہیں۔ فوٹو سیشنز سے عوامی مسائل حل نہیں کیے جا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک دوسرے پر تنقید کرنے کے بجائے اپنی حکومتی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔

جے یو آئی کے ترجمان نے کہا کہ حکمرانوں نے سندھ اور پنجاب کا انفراسٹرکچر تباہ کر دیا ہے، مگر اس پر کوئی سنجیدہ گفتگو یا عملی قدم نظر نہیں آتا۔

یہ بھی پڑھیں : لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 10 ہزار روپے فی رات چارجز، احمد کنڈی کا شدید ردعمل

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمران اتحاد کی کارکردگی عوامی توقعات کے بالکل برعکس ہے اور موجودہ سیاسی تماشے حقیقی مسائل سے نظریں چرا کر میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کا ذریعہ بن چکے ہیں۔

Scroll to Top