لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 10 ہزار روپے فی رات چارجز، احمد کنڈی کا شدید ردعمل

پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی نے لیڈی ریڈنگ اسپتال-MTI پشاور میں IBPP کی مد میں فی رات 10 ہزار روپے چارجز کے نفاذ کو غریب عوام کے علاج کے حق پر حملہ قرار دیتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتال انتظامیہ اور بورڈ آف گورنرز کا یہ فیصلہ نہ صرف ناقابلِ فہم اور غیرمنصفانہ ہے بلکہ یہ صوبہ بھر کے غریب عوام کو علاج کی بنیادی سہولت سے محروم کرنے کی سازش ہے۔

احمد کنڈی نے کہا کہ یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ صوبائی حکومت عوام کی مشکلات سے بالکل بے خبر ہے اور اس نے صحت جیسے مقدس شعبے کو بھی منافع کمانے کا ذریعہ بنا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ عوامی مفاد کی بجائے مخصوص طبقے کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے جو کہ صحت کی سہولیات کو بھی طبقاتی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی ایک کوشش ہے۔ اس سے حکومتی پالیسیوں کی عوام دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں انٹرنیٹ کی طویل بندش،حکام نے وجہ بتادی

احمد کنڈی نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت اور اسپتال انتظامیہ فوری طور پر اس غیر منصفانہ فیصلے پر نظرِ ثانی کرے اور اس کی تمام تفصیلات اور پس پردہ مقاصد کو عوام کے سامنے لایا جائے۔

Scroll to Top