پاک افغان سرحد پر جاری کشیدگی میں افغان فورسز بھوکلاہٹ اور شدید جانی و مالی نقصانات کا شکار ہو گئی ہیں، جس کے بعد افغان حکام نے پاکستان سے جوابی کارروائی روکنے کی درخواست کر دی ہے۔
پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پاکستانی فوج کی طرف سے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں افغان فورسز کو شدید جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائی میں متعدد افغان چوکیاں خالی کر دی گئیں جب کہ افغان فوجی اپنی پوسٹوں پر لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے مؤثر اور منہ توڑ جواب نے افغان فورسز کو بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان فوج کے بھرپور جواب کے بعد افغانستان حکومت کا حملہ روکنے کا اعلان
افغان حکام نے پاکستان سے جوابی کارروائی روکنے کی درخواست بھی کی ہے، پاکستانی عسکری ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ملک کی خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جاتا رہے گا۔





