فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ ہوگیا،وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیرکی شرکت

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جی ٹو جی فریم ورک کے تحت فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

فرسٹ وویمن بینک کی نجکاری کے معاہدے پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔

 معاہدہ جی ٹو جی فریم ورک کے تحت طے پایا جس کا مقصد پاکستان میں مالیاتی شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فرسٹ وویمن بینک کی نجکاری سے ملکی معیشت کو استحکام ملے گا اور بینکنگ سیکٹر میں شفافیت اور مسابقت بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے معاشی تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ منصوبے دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں اور ایسے اقدامات سے باہمی تعاون مزید فروغ پائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : افغان سرزمین سے پاکستان پر حملے اور افغانیوں کا حملوں میں ملوث ہونا تشویشناک ہے،وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم نے شیخ زید بن حمدان کو پاکستان میں خوش آمدید کہا اور یو اے ای کے سابق امیر شیخ زید النہیان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ زید النیہان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست تھے جو پاکستان کے لیے سوچتے تھے۔

شہباز شریف نے کہا کہ شیخ محمد زید بن حمدان پاکستان کے ساتھ مشترکہ منصوبے تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، جی ٹو جی فریم ورک معاہدہ دونوں برادر ملکوں کے درمیان ترقی و خوشحالی کے سفر کا آغاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں ایسے کئی منصوبوں کا آغاز ہوگا، ہم نے حکومتی اداروں میں ادارہ جاتی اصلاحات لانی ہیں، ہماری ترجیع نجی شعبے کی حوصلہ افزائی ہے، حکومت کا کام کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےعمران خان سے ملاقات کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

Scroll to Top