پاکستانی وفد تاحال دوحہ روانہ نہیں ہوا، سیکیورٹی ذرائع کی وضاحت

اسلام آباد : افغانستان سے مذاکرات کیلئے ابھی تک کوئی وفد قطر کے دارالحکومت دوحہ نہیں گیا، پاکستانی وفد کل دوحہ جائے گا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے دعویٰ کیا تھا کہ افغان حکومت سے جنگ بندی کے معاملات پر مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد دوحہ پہنچ چکا ہے جب کہ افغان وفد کل وہاں پہنچے گا تاہم سیکیورٹی ذرائع نے اس دعوے کی تردید کردی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد تا حال پاکستان میں ہی ہے اور اس کے کل صبح دوحہ روانہ ہونے کا پروگرام ہے ، اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی یہ خبر کہ پاکستانی وفد دوحہ میں موجود ہے،بے بنیاد ہے۔

واضح رہے کہ طالبان کی درخواست پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان 48 گھنٹے کا سیز فائر ہوا تھا ۔

رپورٹ میں یہ بھی دعوی کیاگیا ہے کہ دونوں ممالک نے باہمی اتفاق سے اپنی 48 گھنٹے کی جنگ بندی کو طے شدہ مذاکرات کے اختتام تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کی طرف سے تاحال افغانستان کے ساتھ سیز فائر کی توسیع کے حوالے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

Scroll to Top