پاکستان کی عروشہ سعید نے چھٹے اسلامی یکجہتی گیمز میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

ریاض میں منعقدہ چھٹے اسلامی یکجہتی کھیلوں 2025 میں عروشہ سعید نے خواتین کی 57 کلوگرام کراش کیٹیگری میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیتا اور پاکستان کے لیے پہلا میڈل حاصل کیا۔

اس کامیابی نے پاکستانی کھیلوں کے شائقین میں خوشی کی لہر دوڑا دی۔

عروشہ سعید نے غیر معمولی مہارت، حوصلے اور تگ و دو کے ساتھ دنیا کی بہترین کراش کھلاڑیوں کے خلاف مقابلہ کیا، اور ثابت کیا کہ پاکستانی خواتین عالمی سطح پر کسی سے کم نہیں۔

پاکستانی کراش ٹیم کی قیادت محمد سعد نے بطور ہیڈ کوچ کی جبکہ محمد رفیق اور شاہزیب نواز نے کھلاڑی کی تربیت اور تیاری میں کلیدی کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : کسی بھی امریکی صدر نے کسی فوجی سربراہ یا وزیراعظم کی اتنی تعریفیں نہیں کیں جتنی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہو رہی ہیں، شاہد آفریدی

ان کی انتھک محنت اور پیشہ ورانہ رہنمائی نے ٹیم کو یہ کامیابی دلانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔

انٹرنیشنل کراش ایسوسی ایشن (IKA) کے نمائندے نواب فرقان خان نے عروشہ، کوچز اور ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستانی افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا تھا، احسن اقبال

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کے لیے باعث فخر ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی کھلاڑی روایتی اور مارشل اسپورٹس میں عالمی سطح پر اپنی پہچان بنا رہے ہیں۔

نواب فرقان خان نے مزید کہا کہ عروشہ کی شاندار کارکردگی پاکستانی نوجوان خواتین کے لیے ایک روشن مثال ہے، جو انہیں بین الاقوامی مقابلوں میں اعتماد اور جوش کے ساتھ حصہ لینے کی ترغیب دے گی۔

Scroll to Top