ہری پور کے حلقہ این اے-18 کے 308 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج میں مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان آگے ہیں۔
آزاد امیدوار اور پی ٹی آئی کے حامی شہرناز عمر ایوب دوسرے نمبر پر ہیں، اب بھی 300 سے زائد پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آنا باقی ہیں، جس کے بعد حتمی صورتحال واضح ہوگی۔
اب تک موصولہ نتائج کے مطابق بابر نواز خان کو 86,791 ووٹ مل چکے ہیں جبکہ شہرناز عمر ایوب کو 60,954 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔
ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ن لیگ کے امیدوار برتری پر ہیں، لیکن باقی پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے بعد مکمل تصویر سامنے آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو ہار ہضم نہ ہوئی، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ شروع کر دیا
ضمنی انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کی چھ اور صوبائی اسمبلی کی سات نشستوں میں برتری حاصل کر لی ہے۔
لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، سرگودھا، میانوالی، ڈیرہ غازی خان اور مظفرگڑھ کے حلقوں میں ن لیگی امیدوار آگے ہیں۔ صرف ہری پور این اے-18 میں مقابلہ سخت ہے، جہاں آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب خان فی الحال آگے ہیں جبکہ ن لیگ کے بابر نواز دوسرے نمبر پر ہیں۔
ووٹنگ کا عمل پرامن رہا اور ابتدائی نتائج سے واضح ہوا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا۔ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہینڈلرز نے جیت کے دعوے کیے، تاہم غیر حتمی اور مستند اعداد و شمار ان دعووں کی نفی کرتے ہیں۔





