پشاور: شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم-1 پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی ہے اور پشاور سے برہان تک موٹروے کو بند کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔
ترجمان کے مطابق رشکئی تک بھی شدید دھند کے باعث موٹروے بند ہے اور تمام ڈرائیورز سے کہا گیا ہے کہ وہ فی الحال اس روٹ کا استعمال نہ کریں۔
پولیس اور موٹروے حکام نے ٹریفک کی روانی اور عوامی تحفظ کے لیے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
تمام ڈرائیورز کو محتاط ڈرائیونگ، کم رفتار سے گاڑی چلانے اور ہنگامی حالات میں فوری ردعمل اختیار کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
شہریوں اور مسافروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دھند کے خاتمے تک غیرضروری سفر سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں۔
یہ بھی پڑھیں : 7 جہازوں کی بات ٹرمپ نے 61 دفعہ کہہ کر مودی کی آتما رول دی ہے،خواجہ آصف
موٹروے حکام نے مزید کہا کہ دھند کے باعث کم حد نگاہ کے دوران حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اس لیے تمام ڈرائیورز اپنی گاڑیوں کی روشنی اور ہارن کا مناسب استعمال کریں اور محفوظ فاصلے کو برقرار رکھیں۔
ہائی ویز پر رکنے کی صورت میں بھی گاڑیوں کو محفوظ مقام پر کھڑا کیا جائے۔
یہ اقدامات شہریوں کی حفاظت اور ٹریفک کے بہتر انتظام کے لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی حادثے کی روک تھام ممکن ہو سکے۔





