انسداد دہشت گردی عدالت کا جی او آر گیٹ حملہ کیس میں بڑا فیصلہ

لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں نومئی کو کلب چوک جی او آر گیٹ حملہ کیس کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری اور محمود الرشید کو دس دس سال قید کی سزا سنائی، جبکہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو مقدمے سے بری کر دیا گیا۔

عدالت نے دورانِ سماعت اشتہاری قرار دیے گئے چار ملزمان فاروق انجم، حبیب احمد، ارسلان اور اکبر خان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

مقدمے کی سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا، جس میں کل 56 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے تھے۔

اس مقدمے میں ڈاکٹر یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز، اعجاز چودھری، محمود الرشید سمیت کل 25 ملزمان نامزد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نو مئی مقدمات میں سزائیں پانیوالےپی ٹی آئی رہنماؤں کی جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا حکم

تھانہ ریس کورس نے کلب چوک جی او آر گیٹ پر حملے کا مقدمہ درج کیا تھا، جس میں ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے سیکورٹی کیمرے توڑے، پولیس کی وائرلیس اور گیٹ کے شیشے توڑے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا۔

پراسیکیوشن کے مطابق، پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنان کو نو مئی بغاوت اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔

Scroll to Top