خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں یومِ سیاہ منایا

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں نے بلدیاتی انتخابات کو چار سال مکمل ہونے پر صوبائی حکومت کے خلاف 19 دسمبر کو “یومِ سیاہ” منایا۔

صوبائی اتحاد کی کال پر صوبے بھر میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کیے گئے جن میں بلدیاتی نمائندوں اور عام  کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

احتجاجی ریلیاں پشاور، نوشہرہ، مردان، خیبر، شانگلہ، سوات، بونیر، صوابی، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ضم شدہ اضلاع میں نکالی گئیں۔

مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈز اور اختیارات کی عدم فراہمی کے خلاف نعرے درج تھے۔

بلدیاتی نمائندوں کا کہنا تھا کہ ان کے انتخابات کو چار سال گزرنے کے باوجود صوبائی حکومت نے انہیں بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات نہیں کیے۔

مظاہرین نے کہا کہ سابق اور موجودہ وزرائے اعلیٰ کی جانب سے متعدد یقین دہانیاں کرائی گئیں، تاہم تاحال ان پر عملدرآمد نہیں ہوا۔

بلدیاتی نمائندوں نے خبردار کیا کہ اگر صوبائی حکومت نے ان کے مطالبات پر توجہ نہ دی تو وہ احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کریں گے اور جنوری کے اوائل میں پشاور میں احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

Scroll to Top