پاکستان اور سری لنکا آج دوسرا ٹی20 میچ کھیلیں گے

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں آج دمبولا کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔

قومی ٹیم کو تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

آج کا میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان سیریز اپنے نام کر لے گا جبکہ سری لنکا کے لیے سیریز میں واپسی کا یہ آخری موقع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹی20، پاکستان نے سری لنکا کوشکست دے دی

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 7 جنوری کو دمبولا میں کھیلا گیا تھا جس میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.2 اوورز میں 128 رنز بنائے، جنتھ لیاناجے نے 40 رنز کے ساتھ نمایاں کارکردگی دکھائی جبکہ ونندو ہسرنگا نے 18 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور سلمان مرزا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین، تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

129 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 16.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا، اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 51 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ صائم ایوب نے 24 رنز بنائے، شاداب خان 18 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم کو فتح دلائی

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top