خیبرپختونخوا میں یونیک نمبر پلیٹس منصوبہ متعارف، شہری اپنی پسند کے نمبر حاصل کر سکیں گے

خیبرپختونخوا میں مخصوص ناموں اور شناخت کے حامل یونیک نمبر پلیٹس کے اجرا کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ صوبائی وزیر سید فخرجہان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس میں منصوبے کے عملی اقدامات اور نظام کی فعالیت پر غور کیا گیا۔

صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ یونیک نمبر پلیٹس منصوبے کے لیے آن لائن سسٹم جلد فعال کیا جائے تاکہ شہری اپنی پسند کے نام اور شناخت کے مطابق نمبر پلیٹس حاصل کر سکیں۔

سید فخرجہان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں آئی ٹی بورڈ کی جانب سے منصوبے کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوامحکمہ ایکسائز نے فینسی اور خصوصی نمبر پلیٹس متعارف کرانے کا اہم فیصلہ کر لیا

یہ منصوبہ پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس کے بعد محکمہ ایکسائز کا دوسرا بڑا منفرد اقدام ہے، منصوبے کے باقاعدہ آغاز کے بعد شہریوں کو نئی اور زیر استعمال گاڑیوں کے لیے اپنی پسند کے نمبر اور شناخت پر نمبر پلیٹس حاصل کرنے کی سہولت ملے گی۔

Scroll to Top