750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔
نیشنل سیونگز سنٹر پشاور کے مطابق جنوری 2025 کے لیے 750 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی نمبر 105 منعقد کی گئی۔ قرعہ اندازی جمعرات کو صبح 10 بجے عمل میں آئی،جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
قرعہ اندازی کے فوراً بعد پہلے اور دوسرے انعامات جیتنے والے بانڈ نمبرز جاری کر دیے گئے، جبکہ تمام کامیاب نمبرز کی مکمل فہرست بعد ازاں شائع کی جائے گی۔
نیشنل سیونگز کے مطابق 15 لاکھ روپے کا پہلا انعام بانڈ نمبر 809258 کے نام رہا جبکہ 5 لاکھ روپے کے تین دوسرے انعامات بانڈ نمبرز 488890، 746418 اور 748328 نے حاصل کیے۔
اس کے علاوہ تیسرے درجے کے 1,696 انعامات بھی تقسیم کیے گئے جن میں ہر کامیاب بانڈ کو 9,300 روپے کی رقم دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : 1500مالیت کے بانڈز خریدنے والے افرادکیلئےبڑی خوشخبری
ادھر وفاقی حکومت نے پرائز بانڈز پر ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کا اعلان بھی کر دیا ہےجو جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فائلرز پر 15 فیصد جبکہ نان فائلرز پر 30 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
نیشنل سیونگز کے مطابق 1,500 روپے کے پرائز بانڈ کی آئندہ قرعہ اندازی 16 فروری کو لاہور میں جبکہ اسی مالیت کی ایک اور قرعہ اندازی 15 مئی کو سیالکوٹ میں منعقد کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پرائز بانڈز پاکستان میں بچت کا ایک مقبول اور محفوظ ذریعہ سمجھے جاتے ہیں، جو 100، 200، 750، 1,500، 25,000 اور 40,000 روپے کی مختلف مالیت میں دستیاب ہیں اور سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ بڑے مالی انعامات جیتنے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔





