امریکی فوج نے وینزویلا کے تیل سے منسلک ساتواں جہاز قبضے میں لے لیا

واشنگٹن: امریکی فوج نے کیریبین میں وینزویلا کے تیل سے منسلک ایک اور جہاز قبضے میں لے لیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوجی دستوں نے منگل کو وینزویلا کے تیل سے منسلک ساتواں جہاز، موٹر ویسل ساگیٹا، بغیر کسی مزاحمت کے اپنی تحویل میں لے لیا۔

یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جنوبی امریکی ملک وینزویلا کے تیل پر کنٹرول حاصل کرنے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

امریکی سدرن کمانڈ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں جہاز کے قبضے کی اطلاع دی، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ گزشتہ قبضوں کی طرح اس بار بھی امریکی کوسٹ گارڈ نے جہاز کا کنٹرول سنبھالا یا نہیں۔

یہ سلسلہ جنوبی امریکہ میں امریکہ کے اقتصادی اور سیاسی اثر و رسوخ کے ضمن میں جاری اقدامات کی ایک اور مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ بورڈ آف پیس اقوام متحدہ کا متبادل نہیں بنے گا، ٹرمپ

 دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک سالہ صدارت مکمل ہونے پر پریس کانفرنس میں متعدد بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر موقف اختیار کیا۔

صدر ٹرمپ نے اس دوران غزہ بورڈ آف پیس، نیٹو، پاک بھارت جنگ اور G7 اجلاس سے متعلق اہم بیانات دیے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کا متبادل بنانے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور اقوام متحدہ کو اپنا کام جاری رکھنے دینا چاہیے۔

انہوں نے زور دیا کہ بورڈ کے قیام کا مقصد عالمی سطح پر امن اور تعاون کو فروغ دینا ہے، نہ کہ کسی موجودہ ادارے کو کمزور کرنا۔

ٹرمپ نے نیٹو کے حوالے سے کہا کہ ان کے دور میں نیٹو کے لیے کیے گئے اقدامات تاریخی اہمیت رکھتے ہیں، اور اگر وہ تعاون نہ کرتے تو نیٹو آج موجود نہ ہوتا اور دنیا میں جنگ کی صورتحال پیدا ہو جاتی۔ انہوں نے کہاگرین لینڈ سے متعلق کچھ ایسا کریں گے کہ نیٹو بھی خوش ہو اور ہم بھی۔

Scroll to Top