پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل بینک ایزی پیسہ نے لاکھوں پاکستانیوں کو تیز ترین اور جدید مالیاتی خدمات فراہم کرنے کے عزم کے تحت اپنی ایپ میں مصنوعی ذہانت (AI) سے لیس چیٹ بوٹ “ایلو” (ello) متعارف کروا دیا ہے۔
اس جدید ٹیکنالوجی کا مقصد کسٹمر سروس کو بہتر بنانا اور مالیاتی شمولیت کے عمل کو مزید مستحکم کرنا ہے تاکہ صارفین کو بینکنگ کی تمام سہولیات براہ راست ان کے ہاتھ میں میسر ہوں۔
یہ بھی پڑھیں : مولانا عبدالغفور حیدری دل کا دورہ پڑنے کے بعد ہسپتال منتقل
“ایلو” کو فعال کرنے کا طریقہ انتہائی سادہ اور دلچسپ رکھا گیا ہے جس کے تحت صارفین ایزی پیسہ ایپ لاگ ان کرنے کے بعد صرف اپنے فون کو ہلائیں گے (Shake کریں گے) اور یہ دوستانہ چیٹ بوٹ فوری طور پر ان کی مدد کے لیے اسکرین پر نمودار ہو جائے گا۔
اس سروس کے ذریعے صارفین پروڈکٹ نالج ہب تک رسائی حاصل کر کے ایزی پیسہ کی مختلف مصنوعات کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں جبکہ یہ ہیلپ سینٹر کے طور پر بھی کام کرے گا جو انسانی انداز میں گفتگو کرتے ہوئے صارفین کی رہنمائی کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور،3.73 ارب روپے کا مالیاتی اسکینڈل،عدالت کا بڑا حکم جاری
ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے چیف ڈیجیٹل آفیسر فرحان حسن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہمارا مشن ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کو ہر پاکستانی کے لیے سادہ اور سہل بنانا ہے اور “ایلو” کا آغاز مصنوعی ذہانت کے ذریعے کسٹمر سروس کو بہتر بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔
یہ چیٹ بوٹ اینٹ انٹرنیشنل’ (Ant International) کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے جو فن ٹیک کے شعبے میں عالمی مہارت رکھتا ہے۔
اینٹ انٹرنیشنل کے چیف انوویشن آفیسر جیانگ منگ یانگ نے اس شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایزی پیسہ کے ساتھ مل کر مصنوعی ذہانت کے ذریعے کاروباری آپریشنز کو جدید بنانا ان کی حکمت عملی کا اہم حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اپوزیشن کا عشائیہ،مولانا فضل الرحمن سے علی امین گنڈاپورکی ملاقات،گلے لگا لیا
واضح رہے کہ ایزی پیسہ اس وقت پاکستان کی 13 فیصد جی ڈی پی کے برابر یعنی 15 ٹریلین روپے سے زائد مالیت کی ٹرانزیکشنز پروسیس کر رہا ہے اور ملک کا ہر پانچواں پاکستانی اس سروس کا استعمال کر رہا ہے۔
“ایلو” کا تعارف نہ صرف کسٹمر سپورٹ کو چوبیس گھنٹے یقینی بنائے گا بلکہ مستقبل میں یہ ایک مکمل مالیاتی معاون کے طور پر بھی صارفین کی خدمت کرے گا۔





