پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی یا اضافہ ؟شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی یا اضافہ ؟شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 55 پیسے فی لٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ابتدائی ورکنگ تیار کرلی گئی ہے جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

اسی طرح مٹی کا تیل 4 روپے اور لائٹ ڈیزل 6 روپے 55 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

اوگرا کل پیٹرولیم مصنوعات کی حتمی ورکنگ ارسال کرے گا جس کے بعد وزیراعظم کی منظوری سے پیٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا اعلان کرے گا۔

اگر ان تجاویز کی من و عن منظوری دی گئی تو پیٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 56 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 273 روپے 78 پیسے فی لٹر ہوجائے گی۔

اسی طرح مٹی کا تیل 179 روپے 80 پیسے اور لائٹ ڈیزل 160 روپے 96 پیسے فی لٹر تک پہنچ جائے گا۔

Scroll to Top