سرحدی شہرچمن کے علاقے کلی شاد زئی میں ایک رہائشی مکان میں گیس سلنڈر کے ہولناک دھماکے کے نتیجے میںخواتین اور بچوں سمیت 7افراد جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں سے 7 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہونے کے باعث انہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے۔
دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ مکان کی چھت اور دیواریں مکمل طور پر گر گئیں جس کے نتیجے میں گھر میں موجود خواتین اور بچے ملبے تلے دب کر لقمہ اجل بنے۔
مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ملبے سے تمام افراد کو نکال لیا گیا ہے اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ ہے۔؎
یہ بھی پڑھیں : کوہستان کرپشن سکینڈل: 5 ارکانِ اسمبلی نیب کے ریڈار پر آگئے، گرفتاریوں کا امکان
حکام کے مطابق دھماکہ گیس لیکیج کی وجہ سے پیش آیا جس نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی موت پر علاقے میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ پولیس اور لیویز کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر تحقیقات میں مصروف ہیں۔





