خیبر پختونخوا میں اعلی افسران کے تبادلے

Pakistan SCO Summit 2026

حکومت خیبر پختونخوا نے صوبائی بیوروکریسی میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے گریڈ 19 کے افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، پی ایم ایس افسر شمع نعمت (بی ایس-19) کو ان کے موجودہ عہدے سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔

شمع نعمت اس سے قبل محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے تحت قائم خیبر پختونخوا چیئرٹیز کمیشن میں بطور ڈائریکٹر خدمات سرانجام دے رہی تھی تاہم انہیں ڈائریکٹر ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا کے اہم عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

محکمہ اسٹیبلشمنٹ کے اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان تبدیلیوں کے سلسلے میں محمد طارق (پی ایم ایس، بی ایس-19) کا تبادلہ بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ محمد طارق جو اس سے قبل ڈائریکٹر ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کے طور پر فرائض ادا کر رہے تھے انہیں اب ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ (ضم شدہ اضلاع) خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top