اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر سینیٹ راجہ ناصر عباس کا اے آئی جنریٹڈ کلب سوشل میڈیا پر وائرل کردیا گیا جس پر نجی ٹی وی کی اینکر کرن ناز نے حقائق عوام کو بتا دیئے۔
اینکر کرن ناز نےسوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں بتایا کہ علامہ راجہ ناصر صاحب کا اے آئی جنرٹڈ کلپ شیئر کیا جارہا ہے۔ میں نے ذمے داری سمجھی کے حقائق درست انداز میں پیش کیے جائیں ۔

کرن ناز کے مطابق اوریجنل کلپ تقریباً دو سال پہلے کا ہے اوریہ پروگرام 24 جولائی 2024 کو سما ٹی وی نشر ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : سکیورٹی فورسز کی اورناچ میں بڑی کارروائی، بی ایل اے کے مزید14دہشتگرد ہلاک
کرن ناز نے واضح کیا کہ ایران جنگ کے بعد میں نے علامہ صاحب کا کوئی انٹرویو نہیں کیاہے۔
کرن ناز کا کہنا تھا کہ مصنوعی آڈیو کے ساتھ پرانی فوٹیج کو جوڑنے سے حقائق نہیں بدلتے، یہ صرف نیت کو بے نقاب کرتا ہے۔
یاد رہے کہ راجہ ناصر عباس مجلس وحدت مسلمین( ایم ڈبیلو ایم ) کے سربراہ ہیں اور حال ہی میں بانی پی ٹی آئی کی نامزدگی پر سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان سے ملاقات کی شرط، پی ٹی آئی کا حکومتی اجلاس سے متعلق اہم اعلان
اے آئی جنریٹڈ ویڈیو سے جہاں ان کیخلاف سازش ہے وہی حکومت اور پاک فوج کیخلاف بھی ایک سازش ہے تاکہ برادر اسلامی ممالک کے تعلقات میں دراڑ ڈالی جائے لیکن سازشی عناصر اس میں کامیاب نہیں ہونگے۔





