جنگ بندی برقرار، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور ایران کو تیل نہ بیچنے دینے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کیساتھ جنگ بندی برقرار ہے اور ہم آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کرنے جا رہے ہیں، ایران کوتل نہیں بیچنے دینگے۔

میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے امریکی صدرنے کہا کہ ایران نے وعدہ کیا تھا آبنائے ہرمز کھولے گا لیکن اس نے جھوٹ بولا ، ہم نے ایران کی فوج تباہ کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس روس اور سعودی عرب دونوں کو ملا کر بھی زیادہ تیل ہے۔اگر آپ روس اور سعودی عرب کو دیکھیں، جو کہ بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک ہیں، تو بھی ہمارے پاس ان دونوں سے زیادہ تیل موجود ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے ایرانی بحریہ کے 185بحری جہاز تباہ کردیئے ہیں،ایران اس وقت بری صورتحال میں ہے۔آج صبح 10 بجے ہم آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے اس موقع پر پوپ لیو پر بھی تنقید کی ہے اور کہا پوپ لیو اچھا کام نہیں کررہے اور وہ جرائم پسند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کا نام نمایاں، عالمی سطح پر اہم ملک قرار دے دیا گیا

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران کیساتھ 21گھنٹے مذاکرات کئے ہیں،ہم اس صورتحال کو سب سے بہتر سمجھتے ہیں، اور ایران واقعی بہت مشکل حالت میں ہے۔

اور واضح طور پر سن لیں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا، ہرگز نہیں ہوگا۔ اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ وہ اسے حاصل کر سکیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا وہ اب بھی اسے چاہتے ہیں اور انہوں نے دوسری رات یہ بات واضح بھی کی، لیکن ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیا جائے گا۔

Scroll to Top