وفاقی حکومت کا اے آئی کے شعبے میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری منصوبہ

وفاقی حکومت نے مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ سرمایہ کاری 2030 تک مرحلہ وار کی جائے گی جس کا بنیادی مقصد ملک میں جدید اے آئی ٹیکنالوجی تک سستی اور آسان رسائی کو یقینی بنانا ہے۔

وزارتِ آئی ٹی اس منصوبے کے تحت مصنوعی ذہانت کے لیے بنیادی انفراسٹرکچر کی ترقی کا آغاز کرے گی جبکہ یہ منصوبہ اگنائٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ کے ذریعے نافذ کیا جائے گا۔

اس کے تحت ملک میں جدید کمپیوٹنگ پاور اور گرافکس پروسیسنگ یونٹس فراہم کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کو کمپیوٹنگ وسائل اور جدید GPU سہولتیں دستیاب ہوں گی، جس سے اے آئی ریسرچ، ڈیٹا اینالیسس اور مشین لرننگ کے شعبوں کو تقویت ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا صحت سے متعلق مشوروں کے لیے اے آئی کا استعمال درست ہے؟ ماہرین کی رائے

یہ اقدامات صنعتوں اور محققین کو جدید ٹیکنالوجی تک رسائی دے کر ملک میں تحقیق و ترقی کے عمل کو تیز کریں گے، جبکہ پاکستان کی عالمی ٹیکنالوجی میں مسابقتی حیثیت مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔

اس سرمایہ کاری سے کاروباری اداروں کو بھی فائدہ ہوگا اور نئی ٹیکنالوجیز کے فروغ کی راہیں ہموار ہوں گی۔

Scroll to Top