پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، آج کوئی رہنما عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل نہیں پہنچا

پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، آج کوئی رہنما عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل نہیں پہنچا

زیاد علی شاہ

پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات شدت اختیار کرکے گئے جس کے نتیجے میں آج کوئی بھی سینئر رہنما بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل راولپنڈی نہیں پہنچا۔

ذرائع کے مطابق آج سینئر پارٹی لیڈرشپ کی ایک فہرست جیل حکام کو ارسال کی گئی تھی جس میں بیرسٹر گوہر خان، سلمان اکرم راجہ، سردار لطیف کھوسہ، بابر اعوان، حامد خان اور انتظار پنجوتھہ کے نام شامل تھے۔

شام چار بجے تک ملاقات کا مقررہ وقت ختم ہوا لیکن فہرست میں شامل کسی ایک رہنما نے بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل کا رخ نہیں کیا۔

گزشتہ تین سالوں میں یہ دوسری مرتبہ ہوا ہے کہ جب پارٹی کی جانب سے نام دیے جانے کے باوجود کوئی بھی سینئر رہنما بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں آیا۔

اس صورتحال نے پارٹی کے اندرونی حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے اور اسے پی ٹی آئی کی صفوں میں بڑھتے ہوئے اختلافات کے واضح ثبوت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Scroll to Top