وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہاہے کہ آبنائے ہرمز کھلنے سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جلد نمایاں کمی آئے گی۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وفاقی وزیر نےکہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک کوششوں سے پاکستان عالمی امن کے علمبردار کے طور پر ابھرا ہے۔
انہوں نے کہاکہ انہی مخلصانہ کوششوں کی بدولت لبنان میں جنگ بندی ممکن ہوئی اور عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل آبنائے ہرمزکو تجارتی آمد و رفت کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
اویس لغاری نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ان مثبت عالمی حالات کے اثرات براہ راست پاکستانی عوام تک پہنچیں گے۔ آبنائے ہرمز کھلنے اور خطے میں تناؤ کم ہونے سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جلد نمایاں کمی آئے گی، جبکہ ایل این جی کی بلا تعطل دستیابی سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا ۔





