مردان میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان کشیدگی اور تلخ کلامی کے واقعات پیش آئے۔
ذرائع کے مطابق جلسہ گاہ میں داخلے اور سیکیورٹی چیکنگ کے عمل کے دوران بعض کارکنان اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان بحث و تکرار ہوئی
واقعے کے باعث کچھ دیر کے لیے صورتحال کشیدہ رہی تاہم بعد میں معاملہ قابو میں کر لیا گیا۔
دوسری جانب مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہروں اور جلسوں کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔
مرکزی سڑکوں کی بندش کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔





