مردان جلسہ میں سرکاری وسائل کے مبینہ استعمال کے باوجودعوام کی بڑی تعداد میں شرکت مایوس کن رہی، خالی کرسیوں نے سوالات اٹھا دیے
مردان میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے بعد سیاسی و عوامی حلقوں میں بحث جاری ہے، جہاں شرکت کی مجموعی صورتحال کو بعض حلقوں کی جانب سے مایوس کن قرار دیا جا رہا ہے۔
جلسے کے دوران متوقع عوامی شرکت نظر نہیں آئی، جبکہ مختلف مقامات پر کرسیاں خالی دکھائی دینے کے مناظر بھی دیکھے گئے، جس پر سیاسی حلقوں میں سوالات اٹھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مردان، پی ٹی آئی جلسے میں ہنگامہ آرائی، کارکنان کا سیکیورٹی اہلکاروں سے بدتمیزی
دوسری جانب جلسے کے دوران سیکیورٹی چیکنگ اور داخلی عمل کے دوران پی ٹی آئی کارکنان اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے، جس کے باعث کچھ دیر کے لیے صورتحال کشیدہ رہی۔
انتظامیہ یا حکام کی جانب سے اب تک جلسے کی شرکت، انتظامات یا ان الزامات پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔





