پاک امریکا مذاکرات، وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان میں ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر اور قیادت کا پچھلی بار ایرانی وفد بھیجنے پر شکریہ ادا کیا، گفتگو تقریباً 45 منٹ تک جاری رہی۔
وزیراعظم نے ایرانی صدر کو سعودی عرب، قطر اور ترکیہ سمیت مختلف عالمی رہنماؤں کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقاتوں سے بھی آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے اس ہفتے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورۂ تہران کے دوران ایرانی قیادت کے ساتھ ہونے والی تعمیری بات چیت پر بھی شکریہ ادا کیا اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امن کوششوں میں پاکستان کے مضبوط عزم کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا دور، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ

اس سے قبل نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی صورتحال اور باہمی امور پر گفتگو کی گئی۔
اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مکالمے اور سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ مسائل کے حل کے لیے مسلسل بات چیت ناگزیر ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان و ایران کے درمیان سفارتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Scroll to Top