بادل چھائیں گے یا دھوپ نکلے گی؟ آئندہ 24 گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

بادل چھائیں گے یا دھوپ نکلے گی؟ آئندہ 24 گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں موسم جزوی طور پر غیر مستحکم رہ سکتا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہا، جبکہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب، کشمیر اور شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں بارش ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلگت بلتستان کے علاقے استور میں 35 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چلاس میں 08 اور گلگت میں 02 ملی میٹر بارش ہوئی۔

خیبر پختونخوا میں پٹن 21، پاراچنار 16، کالام 14، دیر 12، میر کھانی 11، مالم جبہ 10، دروش 05، کاکول اور بالاکوٹ 04 جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایئرپورٹ پر 03 اور سٹی میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب کے شہر مری میں 13، بھکر میں 03 اور اسلام آباد میں ایئرپورٹ اور سٹی کے علاقوں میں 01، 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔

کشمیر میں مظفرآباد ایئرپورٹ پر 12، سٹی میں 09، گڑھی دوپٹہ 11، راولا کوٹ 06 اور کوٹلی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بلوچستان کے علاقے ژوب میں بھی 06 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں موسم کے حالات میں جزوی تبدیلی کا امکان موجود ہے۔

Scroll to Top