غلام اکبر مروت
ضلع لکی مروت میں بیگوخیل سڑک پر لنگرخیل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے میں نشانہ بننے والے افراد کی شناخت صفی اللہ اور افنان خان کے ناموں سے ہوئی ہےجن کا تعلق بیگوخیل سے ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں سے ایک کا بھائی محکمہ انسداد دہشت گردی (CTD) میں بطور ڈرائیور فرائض سرانجام دے رہا ہےجبکہ دوسرا شخص بھی ایک پولیس اہلکار کا قریبی رشتہ دار بتایا جاتا ہے۔
واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔





