معصوم مصطفیٰ قتل کیس: سوات پولیس نےدو ملزمان گرفتارکرلئے، آلہ قتل برآمد

شہزاد نوید
ضلع سوات کے تھانہ رحیم آباد پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران دریا میں نہاتے ہوئے معصوم بچے کی جان لینے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او فضل رحیم خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ تفتیش کرتے ہوئے اس کیس میں ملوث تین افراد کو حراست میں لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت سلمان (سکنہ شریف آباد)، محمد ایاز (سکنہ بارامہ) اور توصیف کمال (سکنہ بنڑ) کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے دریا میں نہانے والے معصوم بچے، مصطفیٰ پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گیا تھا۔

ترجمان سوات پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل (پستول) بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Scroll to Top