پی ایس ایل11, پشاور زلمی کی فتوحات کا تسلسل برقرار، کراچی کنگز کو بھی ہرا دیا

پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں سیزن کے 32ویں میچ میں کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایک اور کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 183 رنز کا ہدف 18.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

زلمی کی جیت میں کوشل مینڈس نے کلیدی کردار ادا کیا اور 80 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، جبکہ فرحان یوسف 58 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کپتان بابر اعظم 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جیمز ونس نے 16 رنز بنائے جبکہ ایرون ہارڈی محض 5 رنز ہی بنا سکے۔

کراچی کنگز کے باؤلرز حسن علی، خوشدل شاہ اور عباس آفریدی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا مگر وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے تھے۔

کنگز کے اوپنر جیسن رائے کی 85 رنز کی شاندار اننگز رائیگاں گئی، ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

اعظم خان نے بھی 35 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی لیکن وہ ٹیم کے کام نہ آسکی، کپتان ڈیوڈ وارنر 11 رنز بنا کر علی رضا کا شکار بنے۔

پشاور زلمی کی جانب سے باسط علی، آرون ہارڈی اور افتخار احمد نے بھی بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز کے دیگر بلے بازوں میں ریزا ہینڈرکس 13 اور سلمان علی آغا 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

Scroll to Top