مظفر آباد دورہ: ہیلی کاپٹر پر کتنا خرچ ہوا؟ اعداد و شمار جاری

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی 25 اپریل کو آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں ہونے والے احتجاجی جلسے میں شرکت کریں گے، جس کے لیے انہوں نے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کے مطابق سہیل آفریدی مظفر آباد میں منعقد ہونے والی اسٹریٹ موومنٹ میں شرکت کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے روانہ ہوں گے۔ اس مقصد کے لیے ہیلی کاپٹر کے کرائے کی مد میں 8 لاکھ 40 ہزار روپے ادا کر دیے گئے ہیں۔

شفیع جان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے دورہ مظفر آباد کے تمام اخراجات پارٹی فنڈ سے ادا کیے گئے ہیں اور اس موقع پر سرکاری وسائل کے استعمال سے اجتناب کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدام شفافیت اور ذمہ داری کے اصولوں کے مطابق ہے۔

یہ بھی پڑھیں : میں دباؤ میں نہیں ہوں،ٹرمپ کا ایران سے متعلق بڑا بیان

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اپنے دورے میں بانی چیئرمین کے وژن کے مطابق شفاف طرزِ حکمرانی اور ذمہ داری کی روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین ہمیشہ سرکاری وسائل کو عوام کی امانت سمجھتے ہوئے ان کے درست استعمال پر زور دیتے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ کے اس دورے کو سیاسی اور انتظامی حلقوں میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ اس پر مختلف آرا بھی سامنے آ رہی ہیں۔

Scroll to Top