لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتے توسیع کردی گئی، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کے لیے بڑھا دیا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس میں امریکا اسرائیل اور لبنان کے درمیان ہونے والی ایک میٹنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہم لبنان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں تاکہ وہ حزب اللہ سے محفوظ رہ سکے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو اور لبنان کے صدر جوزف عون کی میزبانی کے منتظر ہیں۔

دریں اثنا جنگ بندی میں توسیع کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مختصر اطلاع دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے امریکا، اسرائیل اور لبنان درمیان ہونے والے ایک اجلاس کے حوالے سے بھی بتایا۔

انہوں نے کہا کہ میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو، اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی اور لبنان میں امریکی سفیر مائیکل عیسیٰ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں اسرائیل اور لبنان کے اعلیٰ سطحی نمائندوں نے بھی حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران سے ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جو ہمیشہ قائم رہے، ٹرمپ کا ہرمز کھولنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ امریکا اسرائیل اور لبنان کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے سرگرم کردار ادا کرے گا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی میں مزید 3 ہفتوں کی توسیع کر دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو، اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی اور لبنان میں امریکی سفیر مائیکل عیسیٰ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں اسرائیل اور لبنان کے اعلیٰ سطحی نمائندوں نے بھی حصہ لیا۔

صدر ٹرمپ کے مطابق یہ ملاقات نہایت کامیاب رہی اور امریکہ لبنان کے ساتھ مل کر اسے حزب اللہ سے اپنے دفاع کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔

Scroll to Top