پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 34ویں میچ میں ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر محمد عامر اور فہیم اشرف پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ کے دوران راولپنڈی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان مقابلے میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کشیدگی دیکھنے میں آئی۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہونے کے بعد فہیم اشرف اور ان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
میچ کے دوران محمد عامر نے فہیم اشرف کو پویلین واپس جانے کا اشارہ کیا، جس پر فہیم اشرف نے ردعمل دیتے ہوئے ان کی جانب بڑھنے کی کوشش کی۔
دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کے قریب آ گئے اور نوک جھونک شروع ہو گئی، تاہم دیگر کھلاڑیوں نے فوری مداخلت کرتے ہوئے معاملہ ٹھنڈا کرایا اور کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روک دیا۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کے دعوؤں پر ایران کا سخت ردعمل سامنے آ گیا
بعد ازاں میچ ریفری نے دونوں کھلاڑیوں کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 10،10 فیصد جرمانہ عائد کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے اپنی غلطی تسلیم کر لی اور فیصلے کو قبول کر لیا۔
یہ واقعہ لیگ کے اہم مرحلے میں پیش آیا، جہاں ٹیمیں پلے آف مرحلے میں رسائی کے لیے سخت مقابلہ کر رہی ہیں، اور ایسے واقعات کھلاڑیوں کے جذباتی دباؤ کو بھی ظاہر کرتے ہیں۔





