اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ابوظہبی فنڈ کی مکمل ادائیگی کر دی

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے 3.45 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس کی واپسی مکمل کر دی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان نے متحدہ عرب امارات سے حاصل کردہ مجموعی 3.45 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس کی واپسی مکمل کر دی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 23 اپریل کو ابوظہبی فنڈ برائے ترقی سے حاصل کی گئی 1 ارب ڈالر کی رقم واپس کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے معروف کمپنی کا لائسنس منسوخ کر دیا

اس سے قبل گزشتہ ہفتے 2.45 ارب ڈالر کی رقم بھی واپس کی جا چکی تھی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ان ادائیگیوں کے بعد مجموعی طور پر 3.45 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس کی مکمل واپسی ہو چکی ہے۔

Scroll to Top