خیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، بعض علاقوں میں بارش بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بعض اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔ ڈی آئی خان، بنوں، کرم اور لکی مروت میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسی طرح دیر، چترال، سوات، مالم جبہ، کوہستان، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

باجوڑ، خیبر، کوہاٹ، پاراچنار اور وزیرستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع خیبر: بارش کے دوران مدرسے پر آسمانی بجلی گر گئی، 10 بچیاں زخمی

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور شہر میں درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

چترال میں درجہ حرارت 6، دیر میں 12، مالم جبہ میں 17 اور سیدو شریف میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

بنوں میں درجہ حرارت 26، ڈی آئی خان میں 28 جبکہ ایبٹ آباد میں 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Scroll to Top