بنوں،فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق، تین افراد زخمی

سلمان علی خان

بنوں کے علاقے شہباز شاہ شیخان میں فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائی جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت آفتاب علی اور سید احمد خان پسران نیک دار علی کے نام سے ہوئی ہے جو موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔

واقعے میں مقتولین کا تیسرا بھائی میرزا علی شاہ بھی شدید زخمی ہوا ہےجبکہ دیگر زخمیوں میں وارث خان اور چک ڈاڈان کا رہائشی ٹریکٹر ڈرائیور شہریار ولد قمر علی شامل ہیں۔

ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی اور بعد ازاں تمام زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نےواقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔

Scroll to Top