جلال آباد ملٹری کیمپ کے باہر افغان شہری کابے باک پیغام، فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کو امت کا ہیرو قرار دے دیا

جلال آباد کے ملٹری کیمپ کے باہر سے ایک افغان شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس نے جہاں طالبان حکومت کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے وہیں پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جرات مندانہ قیادت کو عالمی سطح پر تسلیم کر لیا ہے۔

مذکورہ شہری نے سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ افغان حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے عوامی مسائل سے بے خبر قرار دیا۔

افغان شہری نے اپنے پیغام میں ایران میں مسلمانوں کا خون بہنے سے روکنے کے حوالے سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دانشمندانہ حکمت عملی کو بھرپور الفاظ میں سراہتے ہوئے انہیں امتِ مسلمہ کا حقیقی ہیرو قرار دے دیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افغانستان میں جاری تمام تر منفی پروپیگنڈے اور نامساعد حالات کے باوجود افغان شہری نے پاکستانی فوج کی قیادت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بصیرت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور بلند آواز میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا کرپاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار بھی کیا۔

Scroll to Top