جمعہ کی چھٹی ختم یا برقرار؟ وزیر تعلیم کا اہم بیان سامنے آ گیا

پنجاب میں اسکولوں کے اوقات اور ہفتہ وار تعطیل کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے واضح کیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں جمعہ کی چھٹی مستقل طور پر برقرار رکھنے کی تمام خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اور جلد ہی اسکول معمول کے ہفتہ وار شیڈول پر واپس آجائیں گے۔

وزیر تعلیم کے مطابق جمعہ کی چھٹی کے حوالے سے پھیلنے والی افواہوں کی تردید کر دی گئی ہے اور اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ یہ بندوبست عارضی تھا۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے ہفتوں میں تعلیمی اداروں کو دوبارہ مکمل روایتی ٹائم ٹیبل کے مطابق چلایا جائے گا، جبکہ اس حوالے سے فیصلہ حکومت کی پالیسی کے مطابق کیا جا رہا ہے۔

رانا سکندر حیات نے یہ بھی واضح کیا کہ جمعہ کی چھٹی مستقل نہیں کی جا رہی بلکہ اسے ختم کرنے کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومت وفاقی سطح پر بھی رابطے میں ہے تاکہ تعلیمی پالیسیوں میں ہم آہنگی برقرار رکھی جا سکے۔

انہوں نے موسمِ گرما کی تعطیلات کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں حتمی فیصلہ 15 مئی کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں اور شریک حیات کے لیے بڑا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ چھٹیوں کے شیڈول یا ان میں ممکنہ کمی کا فیصلہ صرف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی منظوری کے بعد ہی سامنے آئے گا۔

حکام کے مطابق ماضی میں توانائی بحران اور پیٹرول و ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث جمعہ کی چھٹی کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس دوران طلبہ کے لیے آن لائن کلاسز کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

تاہم اب حالات کا جائزہ لینے کے بعد تعلیمی اداروں کو دوبارہ معمول کے ہفتہ وار تعلیمی نظام پر لانے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق یہ اقدام عارضی نوعیت کا تھا اور اب تعلیمی سرگرمیوں کو معمول پر لانے کی تیاری مکمل کی جا رہی ہے۔

Scroll to Top