فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو پہلے کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

اسلام آباد: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو اللہ تعالیٰ نے غیر معمولی عزت اور مقام عطا کیا ہے، اور پاکستان کی تاریخ میں اس سے قبل ایسا مقام کبھی نہیں دیکھا گیا۔

اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روزانہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید خافظ عاصم منیر کی تعریف کرتے ہیں، جو پاکستان کی قیادت کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کا حالیہ دورہ چین پاکستان کو مزید مضبوط اور معاشی طور پر مستحکم بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ ان کے مطابق اس دورے سے دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے بھارت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام میں پیش آنے والے فالس فلیگ آپریشن کی حقیقت اب عالمی سطح پر سامنے آ رہی ہے، جس سے بھارت کے بیانیے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : قومی کرکٹر نے مریم نواز سے اہم درخواست کر دی

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ موجودہ مخلوط حکومت بہتر انداز میں کام کر رہی ہے اور جب تک صدر آصف علی زرداری موجود ہیں، کسی قسم کے اختلافات کا امکان نہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ حکومت کو اب معیشت کی بہتری اور مہنگائی میں کمی پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔

Scroll to Top