ایران کے نامور اسنوکر کھلاڑی حسین وفائی نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی نمبر ایک جوڈ ٹرمپ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا بڑا اپ سیٹ کر دیا ہے۔
اس سنسنی خیز مقابلے میں وفائی نے 12-13 سے کامیابی حاصل کر کے پہلی بار ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔
میچ کے دوران جوڈ ٹرمپ کو واضح برتری حاصل تھی اور وہ ایک موقع پر 10-7 اور پھر 12-11 سے آگے تھے، لیکن حسین وفائی نے ہمت نہ ہاری اور بہترین کم بیک کرتے ہوئے اسکور برابر کر دیا۔ فیصلہ کن فریم میں وفائی نے شاندار 91 کا بریک کھیل کر ٹرمپ کو ایونٹ سے باہر کر دیا۔
کامیابی کے بعد حسین وفائی کا کہنا تھا کہ وہ یہ جدوجہد اپنے ملک اور خاندان کے لیے کر رہے ہیں۔ شکست کے باوجود جوڈ ٹرمپ نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے وفائی کو مبارکباد دی، جبکہ ہال میں موجود شائقین نے کھڑے ہو کر ایرانی کھلاڑی کی تاریخی کارکردگی کو سراہا۔





