یکم مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ یکم مئی کو یومِ مزدور کے موقع پر ملک بھر کے تمام بینک بند رہیں گے، جس کے باعث اس روز بینکاری نظام کی معمول کی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق یکم مئی اس سال جمعہ کے روز آ رہا ہے، جس کی وجہ سے بینک ملازمین کو مسلسل تین روز کی تعطیلات میسر آئیں گی۔ ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار چھٹیوں کے ساتھ یہ وقفہ تین دن پر محیط ہو جائے گا۔

اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے بھی یکم مئی کو یومِ مزدور کے موقع پر عام تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، جس کے تحت صوبے بھر میں سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وہ سرکاری ادارے جہاں ہفتے میں پانچ روز کام ہوتا ہے، وہاں بھی جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مسلسل تین دن کی چھٹیاں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں : ٹانک میں قدرتی آفت، درجنوں بکریاں سیلابی ریلے کی نذر

اسی طرح تعلیمی ادارے یعنی اسکولز اور کالجز بھی جمعہ سے اتوار تک بند رہیں گے، جس کے باعث طلبہ اور اساتذہ کو بھی طویل ویک اینڈ حاصل ہوگا۔

یومِ مزدور کی مناسبت سے دی جانے والی اس تعطیل کے باعث ملک بھر میں سرکاری ملازمین اور مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کو آرام کا اضافی موقع ملے گا، جبکہ مسلسل تین چھٹیوں کے باعث ایک طویل ویک اینڈ بھی میسر آئے گا۔

Scroll to Top