کرک: پولیس پٹرولنگ ٹیم پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں ایک ملزم گرفتار، دوسرا زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

قیصر بخاری

کرک: کرک میں پولیس پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے بعد جوابی کارروائی میں ایک ملزم گرفتار جبکہ دوسرا زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کرک سٹی کی حدود طور ڈھنڈ کے علاقے میں پولیس پٹرولنگ ٹیم نے ایک مشکوک موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا۔

اشارہ ملتے ہی موٹر سائیکل پر سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے اپنی حفاظت کے پیش نظر فوری جوابی کارروائی کی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ و کلیئرنس آپریشن شروع کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل11،حیدرآباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی

کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دوسرا مسلح ملزم زخمی حالت میں پایا گیا جسے اسلحہ چھین کر علاج کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے پستولیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

واقعے کی اطلاع پر ڈی پی او کرک عمران خان، ایس پی انویسٹی گیشن کمال حسین اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر یوسف خان بھی موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

Scroll to Top