سید فخر کاکاخیل
ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل میں دو روز سے لاپتہ 10 سالہ بچے کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول بچے کی شناخت محمد شاہ کے نام سے ہوئی ہے جو گزشتہ دو دنوں سے اپنے گھر سے لاپتہ تھا۔
ایس ایچ او ٹل، نبی خان نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی معائنے کے مطابق بچے کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا ہے۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹل منتقل کر دیا ہے تاکہ موت کی اصل وجوہات کا سائنسی بنیادوں پر تعین کیا جا سکے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے اہمشواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
ایس ایچ او نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہوتے ہی حقائق واضح ہو جائیں گے اور اس سنگین جرم میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔





